بائیکاٹ اسرائیل/boycott israel: List of 22 Israel associated companies to boycott

urdrezi : always online
By -

غزہ (gaza) پر اسرائیلی(israel) بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بعد عالم اسلام میں ایک بار پھر اسرائیل اور اس سے منسلک مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک شروع ہو چکی ہے۔.Boycott israel

موجودہ صورتحال میں بعض یورپین کمپنیوں نے اسرائیل کے جرم اور جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

نہ صرف یورپین کاروباری اداروں نے  بلکہ یورپین حکومتوں نے بھی اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر کے غزہ کے خلاف اپنی پالیسی کا اظہار کیا ہے۔

ایسے میں مسلم تنظیموں نے نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کی حمایت کرنے والی دیگر اقوام کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

لیکن ہم نے یہاں صرف ان کمپنیوں کا ذکر کیا ہے جو اسرائیل کے مظالم سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد  کرتی رہی ہیں۔

یاد رکھیں یہ تمام کمپنیاں ہیں جن کا ہمارے پاس متبادل موجود ہے اور ان کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

اسلام مخالف کمپنیوں کی فہرست/ List of Israeli companies to boycott

شمار کمپنی بائیکاٹ کی وجہ
۱  Fiverr فائبر ایک اسرائیلی کمپنی ہے جس کا مرکز اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں ہے
۲ HP (Hewlett-Packard) مبینہ طور پر ٹیکنالوجی اور خدمات جو اسرائیلی چوکیوں اور بستیوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔
۳ Urban Outfitters اسرائیلی غیر قانونی ابادیوں سے منسلک ساز و سامان کی فروخت کرنا۔
۴  Ben & Jerry's فلسطینی ابادیوں میں اپنا سامان بیچنے سے کمپنی نے انکار کیا تھا
۵ Booking.com اسرائیلی غیر قانونی ابادیوں کو ہر قسم کی سفری آسانیاں فراہم کرنا
۶ Coca-Cola اسرائیل کی خیر قانونی ابادیوں کو روزگار فراہم کرنا اور بوٹلنگ پلانٹ لگانا۔
۷ Ahava یہ کاسمیٹکس کمپنی ہے جس کی کچھ فیکٹریاں اسرائیلی غیر قانونی آبادی میں قائم ہے
۸ Motorola Solutions مبینہ طور پر اسرائیلی ابادیوں کو کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کا الزام ہے.
۹ Intel کریات گیٹ انڈسٹریل زون میں کمپنی کے آپریٹنگ کی وجہ سے۔.
۱۰ Starbucks اسرائیلی آبادیوں کو خوراک کی فراہمی کرنا 
۱۱ L'Oréal اس کمپنی نے بہت سے اسرائیلی کمپنیز میں سرمایہ کاری کی ہے۔
۱۲ Pfizer اسرائیلی آبادیوں کو دوائیاں اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے
۱۳ Puma اسرائیلی فٹ بال ٹیم کی اسپانسر کمپنی ہو نے کی وجہ سے۔
۱۴ Coty ایک کاسمیٹکس کمپنی جس کے اسرائیل کے غیر قانونی آبادیوں سے گہری ہمدردی ہے۔
۱۵ Unilever کی مالک کمپنی بحیثیتBen & Jerry's.
۱۶ Nokia اسرائیلی آبادیوں اور افواج کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی
۱۷ Johnson & Johnson اسرائیلی غیر قانونی آبادیوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے
۱۸ Procter & Gamble اسرائیل کے فوڈ انڈسٹری سے گہری وابستگی کی وجہ سے
۱۹ Marks & Spencer اسرائیل کے بنے مصنوعات اپنی دکانوں میں بیچنے کی وجہ سے
۲۰ Caterpillar فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لئے مشنری فراہم کرنے کی وجہ سے
۲۱ McDonald's اسرائیلی آبادیوں میں ریسٹورینٹ چلانے اور افواج کے لیے خوراک فراہم کرنا
۲۲ Nestlé نیسلے پر اسرائیلی فوڈ انڈسٹری پر سرمایہ کاری اور ان کی دلچسپی کی بنا پر انہیں مخالفت کا سامنا ہے۔

یہ تمام کمپنیاں بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے وابستہ ہیں اور یہ کمپنیاں ہر مشکل وقت میں اسرائیلی ریاست کی بھرپور مدد بھی کرتی رہی ہیں۔


Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!