عمر گل کو پاکستان کا نیا بالنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

urdrezi : always online
By -

 


پاکستان کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

مورنی مورکل کے جانے سے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو ممکنہ طور پر آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے باؤلنگ کوچ کا کردار ادا کرنے کا  موقع مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پی سی بی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ مورکل نے مینز ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں سال جون میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ جوائن کیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ایسی کوئی بھی پیشکش اگر کی جاتی ہے تو یہ ایک اعزاز ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ پی سی بی نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔


واضح رہے کہ عمر گل نے افغانستان کے خلاف حالیہ سیریز میں مورکل کی غیر موجودگی میں عبوری کوچ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی تھیں۔

حالیہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی بالنگ یونٹ کی افسردہ کن پرفارمینس کے بعد مورکل کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا جا رہا تھا۔ تاہم، قومی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم میں ابھی اور بھی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔

Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!