اورنگی ٹاؤن میں کرپشن کا گڑھ

urdrezi : always online
By -

 
Corruption


کراچی : ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سب رجسٹرار کا دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ تمام ٹیکس ادا کرنے کے باوجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے اور مختلف دستاویزات کی رجسٹریشن کے لیے اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔


 اہلکار دستاویزات گھر لے جاتے ہیں، اور پھر ان میں سے کچھ کو لاپتہ یا گم ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ لوگوں سے پیسے بٹورنے کے بعد 'گمشدہ' دستاویزات جادوئی طور پر دوبارہ ظاہر ہو جاتی ہیں۔ 


 تاہم علاقہ مکین نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو ذہنی و مالی پریشانی سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!