گوگل بارڈ اب AI امیجز بھی بنا سکتا ہے۔

urdrezi : always online
By -
Bard ai logo

 گوگل نے حال ہی میں اپنے میپس (google maps) پلیٹ فارم پر تخلیقی صلاحیتوں کے حامل AI کو متعارف کرایا ہے، جبکہ بارڈ کے لیے قابل ذکر نئی اپڈیٹ کی بھی نقاب کشائی کی ہے۔ ایک اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ Bard اب Gemini Pro، Google کے نئے اعلان کردہ ملٹی موڈال AI ماڈل کا بھی استعمال کر سکتا ہے، اور وہ بھی ان تمام زبانوں اور خطوں میں جہاں Bard فی الوقت میسر ہے۔


اس سے پہلے، Gemini Pro کا Bard ai سے انضمام (integration ) انگریزی زبان میں بول چال تک محدود تھا۔


تاہم، بارڈ نے تصاویر بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی ہے۔ یہ خصوصیت (features ) فی الحال انگریزی میں دستیاب ہے اور "دنیا بھر کے بیشتر ممالک" میں قابل رسائی ہے اور یہ صارفین کے لیے بغیر کسی قیمت کےمفٹ استعمال کے لئے دستیاب ہے۔ تصویر بنانے کی صلاحیت گوگل کے تازہ ترین Imagen 2 ماڈل سے تقویت یافتہ ہے، جسے خاص طور پر معیار اور رفتار کا توازن قائم کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے اعلیٰ معیاری اور فوٹو ریئلسٹک نتائج ملتے ہیں۔


دوسرے کسی بھی AI امیج جنریٹرز کی طرح، Bard کو استعمال کرنا بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ کسی تصویر کی وضاحت کے طور پر چند الفاظ ٹائپ کرنا۔ جواب میں، Bard آپ کے لکھے ہوئے الفاظ کی مناسبت سے کچھ تصویریں تخلیق کرتا ہے۔


نیچے موجود ویڈیو میں بارڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار دیکھیں 



#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!