یوم یکجہتی کشمیر پیر کو منایا جائے گا۔

urdrezi : always online
By -


کشمیر کا جھنڈا


اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر پیر کو منایا جائے گا۔

 

وزارت امور کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کل یوم یکجہتی کشمیر کو اندرون اور بیرون ملک شایان شان طریقے سے منانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پیر کو یکجہتی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔


وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد میں یکجہتی واک کی قیادت کابینہ ارکان کریں گے۔ جس میں پارلیمنٹرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اہم سڑکوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے جائیں گے۔


اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مباحثہ اور تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں

 گے۔

 

Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!