پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی

urdrezi : always online
By -

غزہ کے لئے امدادی سامان
غزہ کے لئے امدادی سامان 


 

پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔


امدادی سامان پاکستان ایئر فورس کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کیا گیا۔ امدادی کھیپ غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق گرم خیموں اور کمبلوں سمیت ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔


خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔


امدادی سامان کی وصولی کے بعد انہیں تقسیم کے لیے غزہ بھیجا جائے گا۔


نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے حکام نے شرکت کی۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔


یہ بات بھی اہم ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کراچی سے بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn more
Ok, Go it!