لائیو | ۱۰:۰۵
غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفا قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارۂ صحت نے الشفاء کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کے الشفاء ہسپتال کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں لاشوں کی وجہ سے الشفاء ہسپتال قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔
عالمی ادارے صحت کی ترجمان کرسچن لنڈمیئر کا کہنا ہے کل شفا ہسپتال میں تقریبا 600 لوگ موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ہسپتال کے ارد گرد بہت لاشیں پڑی ہے جنہیں نہ تو دفنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے الشفاء ہسپتال قبرستان بنتا جا رہا ہے
الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ چونکہ اسرائیلی فورسز نہیں مرنے والوں کی لاشیں یہاں سے نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے اور لاشیں یہاں پڑی سڑ رہی ہے
قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی زندگی بھی خدشات کا شکار ہے جوکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے انکیوبیٹر میں نہیں رہ سکتے ہیں
شمالی غزہ کے علاقے میں موجود الشفا ہسپتال گذشتہ کچھ دنوں سے شدید لڑائی کی زد میں ہے جہاں اسرائیلی فوج کا اصرار ہے کہ ہسپتال کے نیچے حماس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چلا رہی ہے۔ جبکہ حماس اور ہسپتال نے اس کی تردید کی ہیں۔
لائیو | ۱۰:۴۵
غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد11240 ہو گئی
غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک 11240 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
حماس کے زیر اثر میڈیا ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں چار ہزار چھ سو تیس بچے اور تین ہزار ایک سو تین خواتین بھی شامل ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت نے فلسطین انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔
لائیو | ۲:۱۵
اگر حماس یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیتا ہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ ڈیل کرنے کی لیے اپنی شرط پیش کر دی
نتن یاہو کا کہنا تھا کہ ا گر حماس اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیتا ہے تو کوئی ڈیل کی صورت بن سکتی ہے
اس سے قبل نتن یاہو نے جنگ بندی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی اور امن معاہدے کے بعد بھی اسرائیل کچھ عرصے تک غزہ کو اپنے قبضے ہی میں رکھے گا
اس کا صاف سیدھا مطلب یہ بنتا ہے کہ اگر حماس اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیتا ہے تب بھی غزا پر سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کی کوئی امید نہیں ہے اور نہ ہی جنگ بندی کی کوئی ضمانت ہے
یاد رہے اس سے قبل اسرائیل نے حماس کے خاتمے اور غذہ پر مکمل قبضے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا
بوقت | ۲:۱۵
الشفاء اسپتال :غزہ (gaza)کا ایک اور ہسپتال (israel)اسرائیل کے نشانے پر اگیا
عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غازہ کے الشفاء ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات معطل ہو چکی ہیں
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد ہونے والی فائرنگ اور بم دھماکوں نے مشکل حالات کو اور بھی نازک بنا دیا ہے
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب بھی الشفاء ہسپتال میں 2300 سے زائد افراد موجود ہیں
عالمی ادارہ صحت نے بیس کے قریب نوزائیدہ بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ہسپتال کے ایک تھیٹر میں رکھا گیا ہوا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کے وہ الشفاء ہسپتال میں موجود نوزائیدہ بچوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لیے رضامند ہیں۔
اسرائیلی صدر کے مطابق الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کا اڈہ موجود ہے۔ صدر کی اس بیان نے الشفا ہسپتال کے مستقبل کو اور بھی خطرے میں ڈال دیا ہے اس بیان سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسرائیل الشفا ہسپتال میں بھی کاروائی کرنے کی نیت رکھتا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک ۱۱٫۰۰۰ سے زائد افراد غزہ کی پٹی میں شہید ہو چکے ہیں
لبنان کی جانب سے اسرائیل پر مارٹر گولے چلائے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج
بوقت | ۲:۰۵
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق لبنان کی جانب سے دو مارٹر گولے اسرائیل کی جانب چلائے گئے
مارٹر گولے کھلے علاقوں میں گرے جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حسب اللہ کے درمیان جڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ گزشتہ رات اس نے لبنان پر ایک دہشت گرد سیل حملہ کر کے تباہ کیا تھا،تاہم اسرائیل پر مارٹر گولے کس نے چلائے تا حال پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔